ہفتہ 15 نومبر 2025 - 22:50
دہلی؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ سے ہاسپٹل تک کا عظیم مشن

حوزہ/اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی نے اپنے مشن کو "کیمپ سے ہاسپٹل تک“ مریضوں کی مدد کے لیے آج بروزِ ہفتہ، 15 نومبر کو ایک اہم عملی قدم اٹھایا اور گزشتہ 9 نومبر کو میرزا یوسف علی ویلفیئر ٹرسٹ، اولڈ مصطفی آباد دہلی میں منعقدہ فری آئی میڈیکل کیمپ میں جن بچوں کی بینائی کمزور پائی گئی تھی، انہیں آج شاہد میرزا صاحب کے تعاون سے لائف لائن آئی سینٹر دہلی لایا گیا، جہاں ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی نے اپنے مشن کو "کیمپ سے ہاسپٹل تک“ مریضوں کی مدد کے لیے آج بروزِ ہفتہ، 15 نومبر کو ایک اہم عملی قدم اٹھایا اور گزشتہ 9 نومبر کو میرزا یوسف علی ویلفیئر ٹرسٹ، اولڈ مصطفی آباد دہلی میں منعقدہ فری آئی میڈیکل کیمپ میں جن بچوں کی بینائی کمزور پائی گئی تھی، انہیں آج شاہد میرزا صاحب کے تعاون سے لائف لائن آئی سینٹر دہلی لایا گیا، جہاں ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

دہلی؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ سے ہاسپٹل تک کا عظیم مشن

آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید فاروقی نے تمام بچوں کی آنکھوں کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا اور ہر بچے کی بصارت کے بارے میں والدین کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے علاج کے مراحل، کمزور بینائی کی ممکنہ وجوہات اور آئندہ حفاظتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید فاروقی نے کہا کہ "ہم اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ساتھ مریضوں کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ کمزور اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہی اصل مقصدِ حیات ہے، اور ہم ٹرسٹ کے آئندہ کیمپوں میں بھی اپنی خدمات بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔"

دہلی؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ سے ہاسپٹل تک کا عظیم مشن

میرزا یوسف علی ویلفیئر ٹرسٹ مصطفی آباد دہلی کے چیئرمین شاہد مرزا کی خصوصی کاوشوں سے بچوں کی اسپتال تک رسائی ممکن ہوئی، جبکہ اے ایم آر ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی نے حسبِ سابق تمام سہولیات مکمل طور پر فری فراہم کیں۔

ٹرسٹ کی انتظامیہ نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور بصارت سمیت دیگر امراض کے حوالے سے بھی ہر ضرورت مند فرد کو مکمل رہنمائی اور علاج کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی۔

کیمپ کے دوران مولانا سید شان حیدر بھی موجود رہے اور مریضوں کی رہنمائی میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

دہلی؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ سے ہاسپٹل تک کا عظیم مشن

اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا سید رضی زیدی نے اس خصوصی خدمت پر ڈاکٹر جاوید فاروقی صاحب، جناب شاہد مرزا صاحب، جناب محمد حسین نقوی امروہوی صاحب اور تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • دانش علی IN 10:03 - 2025/11/17
    قبلہ نے ایک مثال قاءم کردی ہے جزاک اللہ
  • میثم علی بجنوری IN 10:07 - 2025/11/17
    علماء بہت بڑی طاقت ہیں جس کی مثال قبلہ کا یہ کام ہے جو دکھائِی دے رہا ہے
  • hasan ali IN 13:03 - 2025/11/17
    allah kamyabi day bohut acha kam he
  • فرمان عابدی IN 04:44 - 2025/11/18
    اگر لوگ خلوص سے کسی تحریک پر کام کریں تو اللہ مدد کرتا ہے مولانا رضی حیدر اور ان کے ساتھیوں کے خلوص یہ واضح دلیل ہے
  • گلفام حسین IN 07:52 - 2025/11/19
    علماء نے ھمیشہ سماج کو بہتر بنایا ہے اگر یہ چاہیں تو سماج کو غربت، جہالت اور بیماری سے باہر نکال سکتے ہیں مگر اس وقت جب ان کے یہاں خلوص اور دلسوزی ہو ورنہ تو انہوں نے قوم کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک جوان عالم و محقق و مفکر دلسوز مولانا رضی نے کر دکھایا بڑے مولویوں کو ان سے درس لینا چاہیے یا ان کا ساتھ دینا چاہیے
  • دلبر حسن IN 10:24 - 2025/11/20
    زندہ باد بہت خوشی کی بات ہے